اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں زیر زمین میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں معلومات ظاہرنہیں کی گئیں۔ ادھر لندن میں دہشت گردی کے خطرات کی سطح میں اضافہ کرتے ہوئے اسے کریٹیکل درجے پر کردیا گیا ہے اور شہر کے اہم مقامات پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات انسدادِ دہشت گردی ونگ کو سونپ دی گئی ہے اور اب تک ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ تھا، جب کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی لندن میں زیرزمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے 23 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
.....
/169